اہم ترین خبریںپاکستان

دختر پیغمبراسلامؐ حضرت فاطمتہ الزہراؑ کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف احتجاج

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر انصر شاہ اور شاز الدین نامی فیس بک آئی ڈیز سے جگر گوشہ رسولؐ بی بی سیدہ زہراء سلام علیہا کی شان میں قیامت خیز گستاخی کی گئی

شیعت نیوز:توہین ناموس رسالتؐ کے خلاف ملت جعفریہ کی جانب سے پنو عاقل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے مولانا سید مختیار علی شاہ رضوی اور چوہدری اظہر حسن نے خطاب کرتے ہوئے گستاخ جگر گوشہ رسولؐ بی بی زہراء سلام علیہا کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر انصر شاہ اور شاز الدین نامی فیس بک آئی ڈیز سے جگر گوشہ رسولؐ بی بی سیدہ زہراء سلام علیہا کی شان میں قیامت خیز گستاخی کی گئی، جس کے خلاف پنو عاقل شہر میں ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے پنو عاقل پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ معاویہ کے ہاتھوں ایک اسکول ٹیچر زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل

اس موقع پر مظاہرین سے پنو عاقل کے امام جمعہ مولانا سید مختیار علی شاہ کا کہنا تھا شہزادی کونین ؑ کی ذات اقدس پر حملہ امت مسلمہ کے قلب پر حملہ ہے ، خاتون جنت کے گستاخ کو سرعام پھانسی دی جائے ۔

چوہدری اظہر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائبرکرائم سیل اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شاتم بی بی سیدہ ؑ نصر شاہ اور شاز الدین ملعون کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائیں بصورت دیگر ملت جعفریہ احتجاج کے دائرہ کو وسعت دے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button