ایران

شام اور یمن میں کامیابی مکتب عاشورا کا مظہر محمد حسن ابو ترابی

اس دور کا یزید امریکہ ہے

شیعت نیوز ؛اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن ابو ترابی فرد کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اس دور کا یزید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام اور یمن میں شاندار کامیابیاں مدرسہ عاشورا اور مکتب عاشورا کی بدولت حاصل ہوئی ہیں۔ سعودی عرب اور امارات بھی یزید اور بنی امیہ کے راستے پر گامزن ہیں وہ امریکہ اور اسرائیل کے قریبی اتحادی ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران عاشورا کی کشتی میں سوار ہے اور مکتب عاشورا کی بدولت ایران کو ہر محاذ پر عظیم فتح اور کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ ایران صرف کربلا کے الہی مکتب سے وابستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر مکتب عاشورا نہ ہوتا تو انقلاب اسلامی ہی وجود میں نہیں آتا۔

انھوں نے کہا کہ اس دور کا یزید در حقیقت امریکہ کی سرپرستی میں سامراجی نظام ہے امریکہ اس دور کا اصلی یزید ہے اور جو ممالک اس کی مدد کررہے ہیں اور اس کا ساتھ دے رہے ہیں وہ بھی یزیدی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے اور اگر انھوں نے ایسا نہ کیا تو انھیں آج کے یزید اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ یمن جنگ کا اصلی ذمہد ار امریکہ ہے کیونکہ اس کے بغیر بن سلمان کی کوئی حقیقت ہی نہیں۔ بن سلمان کے تمام نقوش نقش بر آب ہوگئے ہیں اور بن سلمان کی امریکہ کے سامنے کوئی قدر نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button