فیصل آباد، عیسائی پادریوں کا ایسا اقدام کے مجلس عزا میں کہرام مچ گیا

11 ستمبر, 2019 22:30

شیعت نیوز: چوک گھنٹہ گھرفیصل آبادمیں 10محرم الحرا م کو مجلس روزعاشورکےدوران ایک ایسا واقعہ رونما ہوا کے تمام عزاداروں نے گریہ وزاری بلند کردیااور ایک کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس روز عاشور کے دوران عیسائی پادریوں کا ایک وفد فرش عزا پر داخل ہوا جنہوں نے ہاتھوں میں کالی چادریں تھامی ہوئی تھیں۔

عینی شاہدین کے مطابق عیسائی پادریوں نے وہ چادریں زیب ممبر علامہ ڈاکٹر سید ماجد رضا عابدی کے سپرد کیں اور کہاکہ آج 10 محرم ہے بی بی زہرا ؑکی بیٹیاں بے ردا ہیں۔ ہم عیسائی ضرور ہیں لیکن اس ظلمِ عظیم پر بہت رنجیدہ ہیں کہ نبی کی بیٹیوں کی چادریں بھی چھین لی گئیں۔ یہ چاردیں بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے حضور ہدیہ کرتے ہیں۔ عیسائی پادریوں کے عمل کو دیکھ کر مجلس عزا میں گریہ کی صدائیں بلند ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، علم پاک کے بجلی کے تاروں سے ٹکرانے والے سانحے کے شہداءمیں ایک حسینی ہندوبھی شامل

یہ واقعہ اس تاریخی حقیقت اور اس افسوس کے ساتھ پیش کیاگیاہے کہ کچھ نام نہاد مسلمانوں نے رسول خُدا ؐکی آل ؑ کو میدان کربلا میں بے دردی سے شہید کرنے کے بعد ان کی بیٹیوں کی ردائیاں بھی چھین لیں ان سے تو یہ عیسائی اچھے ہیں جو رسول خدا ؐکی بیٹیوں کا اس قدر احترام کرتے ہیں۔

10:07 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔