اہم ترین خبریںپاکستان

قائد اعظم کے پر بصیرت افکار اور دانشمندانہ فرمودات پر عمل کیا جاتا تو ملک ان گنت بحرانوں میں نہ جکڑا ہوتا، علامہ راجہ ناصرعباس

قائداعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کے قیام کے لیے ایک طویل جدوجہد کی ہم بھی اسی پاکستان کا قیام چاہتے ہیں

شیعت نیوز: قائد اعظم محمد علی جناح کے حقیقی پاکستان کی تکمیل ہی ساری مشکلات سے نجات کا واحد ذریعہ ہے

۔قائداعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کے قیام کے لیے ایک طویل جدوجہد کی ہم بھی اسی پاکستان کا قیام چاہتے ہیں۔

ایسا پاکستان جہاں قانون کی بالادستی ہوجو تعصب، انتہا پسندی، تکفیر یت،کرپشن، اقربا پروری اور ظلم سے پاک ہو ۔

ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے71ویں یوم وفات پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے شیعہ بانی قائد اعظم محمد علی جناح کا71واں یوم وفات آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

انہوں نے کہاکہ قائد کے پر بصیرت افکار اور دانشمندانہ فرمودات پر اگر آج عمل کیا جاتا تو ملک اس طرح کے ان گنت بحرانوں میں نہ جکڑا ہوتا۔

ہر طرح کے بیرونی مداخلت سے آزاد خود مختار ریاست قائد اعظم کا خواب تھا

جہاں مسلمانوں کو اسلام کے اصولوں کے مطابق آزادنہ زندگی گزارنے کے مواقع میسر ہوں۔جہاں اقلیتوں کو ہر طرح کا تحفظ ملے۔

گزشتہ تین عشروں سے جاری دہشت گردی کے واقعات کے ذریعے قائد کے نظریاتی و فکری پاکستان کو تباہ کرنے کی کوششیں کی گئی،

لیکن دشمن کامیاب نہیں ہوئے،ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے قائد اعظم کے فرمودات اور اقبال کی خودی کو پس پشت ڈال کر مغرب قوتوں پر انحصار شروع کر دیا،

اسی کے سبب استعماری طاقتوں نے ہمیں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے دلدل میں دھکیل کر رکھ دیا،

ملک کو آئی ایم ایف کے شکنجوں میں جھکڑ کر ہم سے آزاد خارجہ پالیسی کے حق تک کو سلب کر لیا گیا،

وطن عزیز کی سربلندی کا واحد حل قائد کے رہنما اصولوں کی پاسداری ہے۔

انہوں نےکہا کہ قائد اعظم ایک مخلص اور قوم کا حقیقی درد رکھنے والے رہنما تھے۔

برصغیر کے مسلمانوں کی علیحدہ ریاست کے لیے انہوں نے ایک طویل جنگ لڑی اور اپنے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن حاصل کیا

اور ہمیں اس کی حفاظت کرنے کے لیے اسی درد اور اخلاص کے ساتھ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button