اہم ترین خبریںپاکستان

ظالموں کی یلغارکامقابلہ کرنے والے نہتے یمنیوں اور کشمیریوں نے ثابت کردیا کہ کربلا آج بھی زندہ ہے، علامہ امین شہیدی

ان کاکہناتھاکہ کربلا کے شہدا ء نے ایک زندہ پیغام عالم انسانیت عالم بشریت اور دنیا کے ہر غیرت مند انسان کو دیا ہےکے حسینؑ لہو کا پیغام آج پوری دنیا میں گونج رہا ہے

شیعت نیوز: عاشور کا دن جذبہ ، ولولہ، غیرت اور اپنی شجاعت کے اظہار کا دن ہےاس دن خاموشی گناہ ہےجب کربلا والوں نےاپنی گردنیں کٹائی تو ہمیں اپنے گلے سے وہ آواز نکالنی چاہئے جو آج کے یزیدیوں کے ایوانوں تک پہنچے بھی اور ان ایوانوں میںلرزا بھی طاری کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے مرکزی جلوس عاشورہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے زخمی دلوں کا سلام ہوحسین ابن علیؑ کےذخمی بدن پر ہمارے زخمی دلوں کا سلام ہوحسین ابن علی ؑ کے خشک ہونٹوں پر ہمارے زخمی دلوں کا سلام ہوعلی اصغر کے اس معصوم چہرے پرجس کی پیاس نےلشکر اشقیہ کو بھی لرزا دیاہمارے زخمی دلوں کا سلام ہوجناب سکینہ اور معصوم حسینی بچوں پرجو پیاس کی شدت سے شہید ہوئےہماری انکھوں سے گرنے والے آنسوں کا سلام ہوان زخمی بدنوں پرجو کربلا کی تپتی ریت پربے گور کفن پڑھی ہوئی تھی ہم سلام کرتے ہیں ان جذبوں پر جس کے نتیجے میں آج کربلا والوںکی قربانی ثمر ہم یمن میں بھی دیکھ رہے ہیںاور کشمیر میں بھی دیکھ رہے ہیں  ۔

یہ بھی پڑھیں: کسی ہندہ نے ایسا بیٹا نہیں جنا جو عزاداری کو روک سکے، علامہ امین شہیدی

ان کاکہناتھاکہ کربلا کے شہدا ء نے ایک زندہ پیغام عالم انسانیت عالم بشریت اور دنیا کے ہر غیرت مند انسان کو دیا ہےکے حسینؑ کےخون اور لہو کا پیغام آج پوری دنیا میں گونج رہا ہے کہ جہاں جہاں ظلم ہوگا وہاں وہاںحسینی اُٹھیں گےاور ظلم کے خلاف دیوار بن جائیں گے حسین ؑ کا نام یزیدیت کے ایوانوں میں لرزا طاری کروادینے کیلئے کافی ہے۔

علامہ امین شہیدی نے کہاکہ ہمیشہ امام حسین ؑ کے نام کو مٹانے کیلئے کوششیں ہوتی رہی تاکہ ظالم سکون سے سو سکیں لیکن ان ظالموں کو پتہ ہونا چاہئےکے جب تک حسین ؑ کے لہو کی آوازہر انسان کے رگوں میں تب تک ظالموں کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گےہم حسینی ہیں ہماری رگوں میں حسین ؑ کا خون بہتا ہےاس لیئے چاہئے یمن میں ظلم ہوکشمیر میں ظلم ہونائیجیرہ میں ظلم ہوشام،عراق اور افغانستان میں ظلم ہوجہاں جہاں ظلم ہوگا حسینیوں کی آواز اُٹھے گی ظلم کے خلاف ظلم سے نفرت کےاعلان کیلئے اور مظلومین کی حمایت کیلئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: جبری شیعہ گمشدگان کی آواز پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے ، علامہ امین شہیدی

انہوں نے مزیدکہاکہ آج یمن کے اندرجس طرح سے سعودی و یہودیوں کی بمباری اور اکتالیس ممالک کی فوجی یلغار ہےاور یمنی نہتے جوان جس طرح سے اس یلغار کا مقابلہ کر کے دنیا کو بتارہے ہیںکہ کربلا آج بھی زندہ ہےکربلا چاہئے یمن میں ہو یا کشمیر میں ہوزندہ ہے یمنیوں نے خالی ہاتھ آج کے دور کے یزید کوللکار کر بتادیا ہےکے افراد کے جانے سے نظریہ نہیں مرتانظریا زندہ رہتا ہے شرط یہ ہے اس نظریہ کے حامل افراد حسین ابن علیؑ کی طرح سے میدان میں اترےاللہ کی نصرت ان کے شامل حال ہوتی ہے ۔

علامہ امین شہیدی نے مزیدکہاکہ کشمیر میں جس طرح سے ہماری مائوں ،بہنوں ،بیٹیوںکو نشانہ بنایاجارہا ہےہمارے جوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہےعزاداری پر پابندی لگائی جارہی ہےلوگوں کو مسنگ کیا جارہا ہےیہ کوئی پہلی دفعہ نہیں ہےہمیشہ اور ہر دور میں ظالموں نے یہ ہی رویش اختیار کی لیکن ظالم ناکام رہےاور مظلوم ہمیشہ فتح یاب رہےانشاءا للہ ہم تن من دھن کے ساتھ جس طرح سے یمنیوںکے ساتھ ہیں اسی طرح سے کشمیر کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button