اہم ترین خبریںپاکستان

ہم انتظامیہ اور پولیس کےپارٹی بن کر مجالس و جلوس ہائے عزاءمیں رکاوٹ ڈالنےکے ظالمانہ اقدام کا نوٹس لیں گے،سبطین سبزواری

انتظامیہ اور پولیس نے غیر آئینی و غیر قانونی طور پر پارٹی بن کر مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء کو کچھ مقامات پر روکا اور رکاوٹیں پیدا کیں

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ڈسکہ سیالکوٹ میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے عشرہ محرم الحرام میں مجموعی طور پر اتحاد و وحدت کی فضا قائم رہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے، ہمیں کسی مذہب و مسلک سے کوئی شکایت نہیں۔ افسوس ہے کہ انتظامیہ اور پولیس نے غیر آئینی و غیر قانونی طور پر پارٹی بن کر مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء کو کچھ مقامات پر روکا اور رکاوٹیں پیدا کیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران حکومت نے عزاداری کے راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے تمام سابقہ رکارڈ توڑ ڈالے ہیں،علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے کہاکہ بانیان مجالس کو ہراساں کرنے کیساتھ چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا، ہم اس ظالمانہ اقدام کا نوٹس لیں گے، اسے بھلائیں گے نہیں، جتنے مرضی مقدمات درج کرلیں، ریاستی جبر اور مقدمات کے باوجود عزاداری سید الشہداء ہر صورت جاری رہے گی چاہے اس کیلئے جتنی بھی قربانی دینی پڑے لیکن صاحبان اقتدار کو دعوت فکر ہے کہ وہ اپنی عاقبت خراب نہ کریں اور عزاداری کیخلاف غیر قانونی مقدمات کو واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ ناروا حکومتی اور ریاستی رویے کو روکنے کیلئے بہت جلد راست اقدامات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button