اہم ترین خبریںپاکستان

کسی ہندہ نے ایسا بیٹا نہیں جنا جو عزاداری کو روک سکے، علامہ امین شہیدی

شیعت نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے کراچی میں 9 محرم کے جلوس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی ہندہ نے ایسا بیٹا نہیں جنا جو عزاداری امام حسین ؑ سے ہم کو روک سکے۔

انتظامیہ کی جانب سے مختلف جلوسوں میں رکاوٹ ڈالنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ جلوس ہائے عزا کا روٹ تبدیل کرنا کسی کے باپ کے اختیار میں نہیں۔

یہ پڑھیں: مجلس عزا کی اجازت نا دینے پر لاہور ہائی کورٹ کا ڈی سی گجرات کے خلاف کارروائی کا حکم

علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا سیاسی، قومی، مذہبی ،آئینی اور قانونی حق ہے ۔

آج تک کوئی مائی ( ہندہ ) کا لعل ایسا پیدا نہیں ہوا کہ جو اس عزاداری کو ختم کرسکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عزاداری سید الشہداء کو بھرپور طریقے سے منعقد کریں گے جیسے ہمیشہ کرتے آئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button