اہم ترین خبریںپاکستان

ہنگومیں محرم الحرام کےدوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری اسلحہ بارود برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے کامیاب کاروائی پر پولیس فورس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگو میں محرم الحرام میں مکمل امن اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جائے گا

شیعت نیوز: ہنگو میں محرم الحرام میں بد امنی پھیلانےاور دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا,پولیس نے علاقہ محمد خواجہ میں انٹیلی جنس اطلاع پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے تین وہابی تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان کے مطابق قبضہ میں لیے جانے والے اسلحے میں راکٹ لانچر, کلاشنکوف, راکٹ لانچرز کے گولے اور دیگر اسلحہ شامل ہے,کامیاب کاروائی کی بدولت محرم الحرام میں تخریب کاری کی سازش ناکام بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات، پنجاب حکومت نے 29 اضلاع کیلئے فوج طلب کرلی

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان کو اپنے انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی کہ محرم الحرام میں ہنگو میں بد امنی کا منصوبہ ترتیب دیا جا رہا ہے اس مزموم مقصد کے لیے ہنگو کے دیہی علاقہ محمد خواجہ میں ایک مکان میں بھاری اسلحہ ذخیرہ کیا گیا ہے جس پر ڈی پی او احسان اللہ خان نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسد زبیرخان کی قیادت میں پولیس فورس تشکیل دی اس سکوارڈ میں ڈی ایس پی سٹی رحمت اللہ,آر آئی امجد خان,ایس ایچ او صدر مجاہد حسین,ایس ایچ او دوآبہ شاہ دوران,ار ار ایف نفری اور سپیشل یونٹ نے چھاپہ مار کر تین تکفیری وہابی دہشت گردوں امجد الرحمان ولد یار بادشاہ,نادر ولد یار بادشاہ,اور اسلام بادشاہ ولد یار بادشاہ ساکنان محمد خواجہ کو گرفتار کر کے ایک راکٹ لانچر,30 گولے مارٹر لانچر,13 عدد فیوز,تین کلاشنکوف,ایک عدد فولڈنگ بٹ,ایک عدد ریپیٹر,ایک عدد فکس اور سپیر چارجر اور 38 کارتوس برآمد کر لیے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: محرم الحرام میں سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کو 6 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے کامیاب کاروائی پر پولیس فورس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگو میں محرم الحرام میں مکمل امن اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جائے گا اور کسی کو بھی بد امنی کی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرتے ہویے کسی بھی خلاف قانون حرکت یا سازش پر پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button