اہم ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ،محرم الحرام میں حفاظت کیلئے 2300 سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے، ڈی آئی جی

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہاکہ7اور 10 محرم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی

شیعت نیوز: ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کی محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ڈی آئی جی نےمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ 56 امام بارگاہوں اور 16 تکیہ خانوں کی حفاظت کیلئے 2300 سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔حساس امام بارگاہوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص سیکورٹی انتظامات ، امام بارگاہ کے متولی کا ڈی آئی خان فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہاکہ7اور 10 محرم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔محرم الحرام کے دوران پاک فوج کی تین بٹالین اسٹینڈ بائی رہیں گی۔یوم عاشور کے جلوس کے راستوں پر 5200 پولیس اہلکار و افسران تعینات ہوں گے۔بلوچستان شیعہ کانفرنس کے 2 ہزار رضا کار بھی سیکورٹی میں معاونت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button