اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مسئلہ کشمیر،ایران نے مسلمان ملک ہونے کا حق ادا کیا، جس پر ہم بہت شکر گزار ہیں،سینیٹر محمد علی سیف

انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایران نے قرارداد پیش کرکے اور اپنا موقف دیکر مسلمان ملک ہونے کا حق ادا کر دیا ہے، یہ اعتماد ملا ہے کہ کم از کم دنیا میں مسلمان مٹ نہیں گئے

شیعت نیوز: بین الاقوامی خبر رساں ادارے کواپنے خصوصی انٹرویو میں ایم کیو ایم رہنما اور سینیٹرمحمد علی سیف کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمی یہ ہے کہ جب مسلم امہ پر کوئی مشکل درپیش ہوتی ہے یا کوئی چیلنج ہوتا ہے تو ہم مسلمان امہ اور اسلام کے مفاد کے علاوہ دوسرے مفادات کے چکر میں پڑ جاتے ہیں، آج ہندوستان کے سامنے امت مسلمہ کا تصور خیالی رہ گیا ہے، اسکی عملی کوئی شکل نہیں، ایران نے مسلمان ملک ہونے کا حق ادا کیا، جس پر ہم بہت شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایران نے قرارداد پیش کرکے اور اپنا موقف دیکر مسلمان ملک ہونے کا حق ادا کر دیا ہے، یہ اعتماد ملا ہے کہ کم از کم دنیا میں مسلمان مٹ نہیں گئے، ابھی سچے مسلمان اس روئے زمین پر موجود ہیں، میرے دل میں ایرانی حکومت کی عزت پہلے بھی تھی، اب تو اور بڑھ گئی ہے، تیس چالیس سال سے جب سے ایران میں اسلامی انقلاب آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پابندیاں جوتے کی نوک پر،ایران اور پاکستان کا بڑا اعلان

انہوں نے مزیدکہاکہ ، 1979ء سے لے کر اب تک انہوں نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ ایران جو بات کرتا ہے، اصولوں کی کرتا ہے اور اصولوں پر ہی عمل کرتا ہے، ایران نقصانات کا خوف کئے بغیر اقدام لیتا ہے اور میرے خیال سے مرد مومن کا شیوہ بھی یہی ہونا چاہیئے کہ دنیاوی چھوٹے چھوٹے مفادات کو اگنور کرے، میرے خیال سے جو مسلمان قربانی نہیں دے سکتا، اس کو سوچنا چاہیئے کہ کیا وہ واقعی اللہ پر ایمان رکھتا ہے۔؟

متعلقہ مضامین

Back to top button