اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی فوج نے الخوین کو بھی تکفیری دہشت گردوں سے چھین لیا

شیعت نیوز : شامی فوج نے صوبہ ادلب کے جنوب مشرقی علاقے الخوین کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزادا کرالیا ہے۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے شدید گولہ باری اور بمباری کرکےدہشت گردوں کی سپلائی لائن منقطع کرنے کے بعد، الخوین کو آزاد نیز الخوین اور تمانعہ کے درمیان واقع وسیع زرعی علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج کا اہم قصبے کفر زیتا بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

دفاعی ذرائع کے مطابق آزاد ہونےوالے علاقوں میں اجناد القوقاز اور حراس الدین نامی دہشت گرد گروہ سرگرم تھے اور شامی فوج کے ساتھ ہونے والے لڑائی میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

شامی فوج نے پچھلے دنوں شہر خان شیخون کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد صوبہ حماہ کے شمال میں واقع اسٹریٹیجک تکون پر اپنا تسلط قائم کرلیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ شام میں سرگرم بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے مغربی حماہ اور شمالی ادلب میں واقع ہیں اور شامی فوج انہیں آزاد کرانے کے لیے آپریشن میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button