امریکی دھمکیاں سیاسی نعرہ بازی کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ گینگ شوانگ

27 اگست, 2019 16:37

شیعت نیوز: چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد امریکہ کی جانب سے جو ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے، وہ سب سیاسی نعرے بازی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے اضافی چارج نافذ کرنے کے امریکہ کے فیصلے کے خلاف پیر کے روز سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں اور ڈرانے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : چین اور روس کا امریکہ کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر حالیہ واقعات کے پیش نظر امریکی کمپنیاں چین سے واپسی کر لیتی ہیں تو دیگر کمپنیاں اس خلا کو پُر کردیں گی۔

چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے۔

5:27 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔