اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عرب حکمرانوں کا برتاؤ پاکستان اور کشمیر میں قابل قبول نہیں۔ شیخ رشید

شیعت نیوز : پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے عرب حکمرانوں کے برتاؤ کی وجہ سے پاکستانی اور کشمیری عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور ان کا یہ رویہ پاکستان اور کشمیر میں قابل قبول نہیں۔

رپورٹ کے مطابق مظفر آباد میں مقامی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر مشرق وسطیٰ کے عرب حکمراں، پاکستان کے ساتھ نہیں ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن وہاں کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر میں ہولوکاسٹ کا مرتکب مودی ، اعلیٰ ترین اماراتی سول اعزاز لے اڑا

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ ثابت کرنا ہے کہ عرب حکمرانوں کا رویہ پاکستان میں قابل قبول نہیں ہے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلیٰ حکومتی اعزازات سے نوازا گیا۔

دوسری جانب مظفرآباد میں ہی سیکڑوں نوجوانوں نے ابوظہبی کے اس اقدام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور متحدہ عرب امارات اور بحرین کے خلاف مظاہرے بھی کیے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ لیبیا، عراق، یمن اور شام میں جاری پر تشدد کارروائیاں مسلمانوں کے خلاف سازش ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button