اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حق واپسی مارچ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 122 فلسطینی زخمی

شیعت نیوز : فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کی شام صیہونی فوج نے ایک احتجاجی ریلی پر مشین گنوں سےفائرنگ کی جس کے نتیجے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ واپسی کا عظیم مارچ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں آتش گیر حملے کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا ۔

ایک مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ صیہونی فوج نے جنوبی غزہ میں مظاہرین پر مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کےنتیجے میں 122 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی غزہ میں مشرقی خزاعہ کے مقام پر فلسیطنیوں پر مشین گنوں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج نے دس سالہ فلسطینی بچے کو اشتہاری قرار دے دیا

زخمیوں میں سے بعض کوتشویشناک حالت میں یورپی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے واقعے کے 50 سال مکمل ہونے پر فلسطین میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کل جُمعہ کے روز غرب اردن کے وسطی علاقے نعلین میں ہفتہ وار ریلیوں کے دوران مسجد اقصیٰ میں یہودی دہشت گرد کے ہاتھوں میں لگائی گئی آگ کی یاد میں ریلیاں نکالی گئیں۔

نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد نعلین کے مقام پر نکالی گئی ریلی میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرزاور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے قبلہ اول کے حق میں بھی نعرے بازی کی اور قبلہ اوّل کے خلاف جاری صیہونی ریشہ دوانیوں کی روک تھام مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کی حق واپسی تحریک 30 مارچ 2018ء سے جاری ہے۔ اس تحریک کےآغاز سے اب تک تین سوسے زائد فلسطینی شہید اور 31 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button