اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کا یہودی بستی کے نزدیک دھماکہ، 1 صیہونی خاتون ہلاک

شیعت نیوز : مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی حکام نے جمعے کے روز رام اللہ کے مغرب میں ایک صیہونی آبادکار خاتون کے ہلاک اور دو افراد کے زخمی ہونے کی سرکاری طور پر تصدیق کر دی ہے۔

اس سے قبل اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ مغربی کنارے میں ایک یہودی بستی کے نزدیک دھماکے میں 3 اسرائیلی شدید زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں ان میں ایک زخمی خاتون چل بسی۔

یہ بھی پڑھیں : بعض اسلامی حکمران امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ کا کھلونا بنے ہوئے ہیں

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسے شبہ ہے کہ جمعے کے روز بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع یہودی بستی ڈولیف کے نزدیک ہونے والا دھماکہ، ایک فلسطینی حملہ ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تین اسرائیلیوں کی عمریں 18 سے 46 برس کے درمیان ہیں۔

اس سے پہلے رواں ماہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے نزدیک ایک خارج از خدمت اسرائیلی فوجی قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button