اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی فوج اور رضاکار فورسز 5سال بعد خان شیخون شہر میں داخل

شیعت نیوز: شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز صوبہ ادلب میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شہر خان شیخون میں داخل ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خان شیخون کے بعض علاقوں میں اب بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شامی فوج کی کارروائی میں متعدد داعشی دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ شام کی فوج صوبہ ادلب کے شہر خان شیخون میں داخل ہوگئی ہے۔شامی فوج نے چند روز قبل صوبہ ادلب کے جنوبی سیکٹر سے مدایا قصبے کی جانب سے پیشقدمی شروع کی اور خان شیخون کے اطراف کی پہاڑیوں پر اپنا کنٹرول قائم کرکےاس شہرکو پوری طرح اپنے محاصرے میں لیکر داعشی دہشت گردوں کے لئے امداد پہنچانے کے راستے منقطع کردیئے تھے۔

شہرخان شیخون کی آزادی کی اہمیت یہ ہے کہ یہ شہر ادلب کے شمالی، مغربی اور مشرقی علاقوں کو ایک دوسرے سے متصل کرتا ہے ۔ اس شہر کی آزادی، شام کے اقتصادی مرکز حلب کا راستہ کھل جانے کے مترادف ہے ۔

خان شیخون کی آزادی کی فوجی لحاظ سے اہمیت یہ ہے کہ اس شہر پر کنٹرول کے بعد شامی فوج کے لئے شمال میں معرۃ النعمان کی جانب پیشقدمی کا راستہ کھل گیا ہے ۔ معرۃ النعمان، شمال، جنوب ، مغرب اور مشرق کے ، بین الاقوامی مواصلاتی راستوں کو باہم متصل کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ خان شیخون پر امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے 2014 میں قبضہ کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button