یمن

یمنی فوج کی سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر ایک بار پھر میزائلوں کی بارش

شیعت نیوز : جنوبی سعودی عرب کے فوجی مراکز اور اہم سرکاری تنصیبات پر یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں دوبارہ علب گذرگاہ کے قریب سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک میزائلوں سے حملہ کیا۔

یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے میزائلوں کی بارش کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے فوجیوں کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

یمنی فوج نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب بھی علب گذرگاہ کے قریب جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر زلزال ایک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس تقریبا ہر روز سعودی عرب کے اندر بیلسٹک میزائلوں سے جوابی حملے کرتی ہیں۔یمنی فوج کے یہ حملے یمن پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں انجام پا رہے ہیں۔

جارح سعودی اتحاد گذشتہ ساڑھے چار سال سے یمنی شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے بھی سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ قاصف ٹو کے ڈرون طیاروں نے ابہا ہوائی اڈے میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے شیلٹروں اورحساس فوجی مراکز پر بمباری کی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ان کے ڈرون طیاروں کے حملوں کی وجہ سے ابہا ہوائی اڈے کی پروازیں معطل ہو گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک جارح سعودی اتحاد کے حملے یمن پر جاری رہیں گے یمن کے پاس جوابی کارروائی کا حق بھی محفوظ رہے گا۔

جنوبی سعودی عرب کے ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں اور اسی طرح ملک خالد ایئربیس کو پچھلے ہفتوں سے یمنی فوج کے ڈرون یونٹ مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button