عراق

عراق ہمیشہ فلسطینی قوم کے تمام دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گا

شیعت نیوز : عراق نے باور کرایا ہے کہ بغداد فلسطینی قوم کے حق خود اردایت سمیت تمام دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کو بلیک میل کرنے کا کوئی فیصلہ قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے موقف پرقائم رہے گا۔

الحکیم نے مزید کہا کہ عراق قضیہ فلسطین کی حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔ بغداد فلسطینی قوم کی آزادی کی جدو جہد کی حمایت کرتا ہے۔

فلسطینیوں کو اپنا آزاد ملک بنانے اور القدس کو آزاد ریاست کا دارالحکومت بنانے کا حق ہے اور عالم اسلام سمیت عالمی برادری فلسطینیوں کے اس حق کو تسلیم کرتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عراقی وزیرخارجہ نے کہا کہ فلسطینی قوم کو بلیک میل کرنے کا کوئی اقدام قبول نہیں کیا جائے گا۔ وزیرخارجہ نے فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی دیگر قراردادوں پرعمل درآمد پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button