اہم ترین خبریںپاکستان

یافث ہاشمی ایڈوکیٹ کی بازیابی کیلئے ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کاملتان میں علامتی دھرنا

دھرنے میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں و کارکنوں سمیت متاثرہ خاندان اور خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ جماعت اسلامی کے معروف قانون دان عظیم الحق پیرزادہ، فکس اٹ کے میر امجد خان نے اظہار یکجہتی کیا۔

شیعت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملتان کے معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی بازیابی کے لئے ملتان پریس کلب کے سامنے دو گھنٹے تک علامتی دھرنا دیا گیا اور ان کی فوری بازیابی نہ ہو نے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا احتجاجی دھرنے میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں و کارکنوں سمیت متاثرہ خاندان اور خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ جماعت اسلامی کے معروف قانون دان عظیم الحق پیرزادہ، فکس اٹ کے میر امجد خان نے اظہار یکجہتی کیا۔

احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری علامہ اقتدار حسین نقوی، آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر عاطف حسین، وجاہت علی مرزا، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، ثقلین نقوی نے کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دو روز قبل ملتان کے معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے ریاست پاکستان کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے اور ان کے امن و امان کی ضمانت دے رات کے اندھیرے میں یافث نوید ہاشمی کا لاپتہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے قبل ازیں بھی ملت تشیع کے محب وطن شہریوں کو بلاجواز گم کیا گیا جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے اگر یافث نوید ہاشمی کو فی الفور بازیاب نہ کیا گیا تو آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی اور آج سے روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button