اہم ترین خبریںپاکستان

کشمیر میں بھارتی ہٹ دھرمی اور بربریت قابل مذمت ہے ،صرف بیانات نہیں عملی اقدامات کرنے کا قت آگیا ہے، علامہ سبطین سبزواری

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب علامہ سبطین حیدرسبزواری نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور بربریت قابل مذمت ہے اور اب صرف بیانات ہی نہیں، عملی اقدامات کرنے کا بھی وقت آگیا ہے

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام یوم اظہار یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ خطبات جمعہ میں علماء نے کشمیریوں کے حق خودارادیت حمایت کی اور قراردادیں بھی منظور کیں۔ جن میں کشمیری مسلمانوں کے حق خود ارادیت اور تحریک آزادی کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ محکوم اقوام کا آزادی کیلئے حق اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تسلیم شدہ ہے۔ بھارتی مظالم بند کروا کر کشمیریوں کو آزادی دلائی جائے۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر قومی مسئلہ ہے اس پر کسی قسم کی پارٹی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ نے کبھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا، سبطین سبزواری

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب علامہ سبطین حیدرسبزواری نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور بربریت قابل مذمت ہے اور اب صرف بیانات ہی نہیں، عملی اقدامات کرنے کا بھی وقت آگیا ہے۔ کشمیر کی قسمت کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے۔ جو ان کا بنیادی شہری اور پیدائشی حق ہے۔ بھارت اپنا ناجائز تسلط ختم کرکے ان کا حق خودارادیت تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ ہے اور ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک آزادی کشمیر کی جنگ لڑیں گے، کیونکہ یہ شہ رگ حیات ہے۔ ان کا حق خودارادیت تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ ہے اور ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک آزادی کشمیر کی جنگ لڑیں گے، کیونکہ یہ شہ رگ حیات ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس اہم ایشو پر بحث کے دوران جو حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے رویہ اختیار کیا گیا ہے، انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک تھا کہ کشمیریوں کے گھر میں سوگ کا عالم ہے اور ہمارے منتخب نمائندے ایک دوسرے پر الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔ کشمیری ہمیں مدد کیلئے پکار رہے ہیں اور ہمارے اراکین پارلیمنٹ ایک دوسرے کے دست گریبان ہیں۔ اس سے زیادہ افسوسناک کوئی اقدام نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button