دنیا

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلے کی مذمت

شیعت نیوز؛انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلے کی مخالفت سامنے آئی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس (آئی سی جے) کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت کا خاتمہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے انسانی حقوق کے بحران میں شدت آئے گی۔

آئی سی جے کے مطابق قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق پر ضرب ہے۔ احتجاج روکنے کے لیے کمیونی کیشن نظام کا بلیک آؤٹ کیا گیا، مظاہرے روکنے کے لیے فوج کی تعداد بڑھائی گئی اور سیاسی قیادت کو نظر بند کیا گیا۔

آئی سی جے کے سیکرٹری جنرل سام ظریفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر ڈریکونین پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف عالمی بلکہ بھارت کے داخلی معیار کے بھی خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت کو آئینی اور قانونی خلاف ورزی کا جائزہ لینا ہوگا، تمام نگاہیں بھارتی سپریم کورٹ پر ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے۔

اسی طرح دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کی غیرقانونی حرکت خطے کا امن برباد کردے گی.

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جموں و کشمیرپریک طرفہ بھارتی فیصلے سے کشیدگی بڑھے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی مرضی کے بغیر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ آکار پٹیل کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر پر یک طرفہ بھارتی فیصلے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھیں گی اوراس سے شہری آزادی، ذرائع اصلاحات پر قدغن سے صورتحال خراب ہوگی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ حالات پر 4 روز سے ناصرف کرفیو نافذ ہے بلکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے جبکہ دوسری جانب شہریوں کی اشیاء خوردونوش کی قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button