یمن

سعودی عرب کے علاقے دمام کے فوجی ٹھکانے پر حملہ متعدد فوجی ہلاک

شیعت نیوز ؛یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بیلسٹک میزائل سے دمام کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ۔ اس نے کہا کہ یمنی فوج سعودی عرب کی بربریت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

یمنی وزیردفاع نے سعودی اتحادی افواج کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اتحادی افواج کے حساس مقامات پر خوفناک اور شدید حملے کئے جائیں گے۔

المیسرہ نیوز کے مطابق یمنی وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے امریکی اور اسرائیل کے حمایت یافتہ اتحادی افواج کے حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے اب سعودی عرب کے اہم مراکز پر حملے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا یمنی ڈرون طیارے اور میزائل ہمہ وقت ملکی دفاع کے لئے تیارہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button