ایم ڈبلیوایم کی ناصران ولایت کانفرنس کی تیاریوں اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
پروگرام کے تمام انتظامات کو فول پروف بنانے کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔ انشااللہ پروگرام 4 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں شایان شان انداز میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں مردوخواتین عاشقان ولایت شریک ہوں گے ۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف الحسینی ؒ کی 31ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں کورکمیٹی کا اجلاس سینٹرل سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں چیئرمین برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ برادر نثار علی فیضی کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں تمام کمیٹیوں کے سربراہان، کور کمیٹی کے اراکین اور علامہ اعجازبہشتی ،علامہ اقبال بہشتی ملک اقرار صاحب شریک تھے۔
یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: آئمہ جمعہ الجماعت راولپنڈی اسلام آباد کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کی ناصران ولایت کانفرنس کی حمایت کااعلان
پروگرام کے تمام انتظامات کو فول پروف بنانے کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔ انشااللہ پروگرام 4 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں شایان شان انداز میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں مردوخواتین عاشقان ولایت شریک ہوں گے ۔
جبکہ خصوصی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔