ایران

ایران اور برطانیہ کے درمیان کشتیوں کا تبادلہ ممکن نہیں

شیعت نیوز ؛برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران اور برطانیہ کے درمیان ضبط شدہ کشتیوں کا تبادلہ ناممکن ہے کیونکہ برطانیہ نے ایرانی آئل ٹینکر کو غیر قانونی طریقہ سے ضبط کیا ہے جبکہ ایران نے برطانوی آئل ٹینکر کو بین الاقوامی اور بحری قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ضبط کیا ہے۔ حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ برطانیہ نے جبل الطارق میں ایرانی تیل بردار جہاز کو ضبط کیا جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار جہاز کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ضبط کیا ہے لہذا دونوں تیل بردار جہازوں کا تبادلہ ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button