اہم ترین خبریںپاکستان

عراق کےپارلیمانی وفد کی علامہ ڈاکٹر ہمام ہمودی کی سربراہی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

قومی اسمبلی میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی سلامتی ،مسلم اُمہ کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

شیعت نیوز: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئےعراق کےپارلیمانی وفد کی ڈاکٹر شیخ ہمام ہمودی کی سربراہی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات۔قومی اسمبلی میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی سلامتی ،مسلم اُمہ کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:جوہری معاہدے سے امریکی یکطرفہ علیحدگی خطے میں عدم استحکام کا باعث بن گئی ہے، سپیکر پارلیمنٹ اسدقیصر

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان برادر اسلامی ملک عراق کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان اورعراق کے تعلقات مذہب ،اخوت ،بھائی چارے اور باہمی احترام کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button