پاکستان کی اہم خبریں
عوامی رہنماچیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس گرفتار، جیل منتقل
2012ء میں کنوداس پل کو بلاک کرنے کے کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے کے الزام میں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

شیعت نیوز:مسلم لیگ ن کی جابر گلگت بلتستان حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس کو 7 سال پرانے کیس میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ 2012ء میں کنوداس پل کو بلاک کرنے کے کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے کے الزام میں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
یہ خبر بھی لازمی پڑھیں : گلگت: عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی وفاقی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات، گندم سبسڈی سمیت دیگر معاملات پر مذاکرات
عدالت نے مولانا رئیس کی ضمانت منسوخ کر کے مناور جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ ادھر گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مولانا سلطان رئیس کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔