ڈی آئی خان ،تکفیری وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ اور دھماکے میں 2 اہلکاروں سمیت 8 افرادشہید
کوٹلہ سیداں کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر اہلکار معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 2 اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

شیعت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن روڈ کوٹلہ سیداں کے قریب تکفیری وہابی دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس سے 2 اہلکار شہید جبکہ اسپتال کے مرکزی دروازے پر دھماکے میں6افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ڈی آئی خان کے علاقے درابن روڈ کوٹلہ سیداں کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر اہلکار معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 2 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا ڈی ایچ کیو اسپتال کے ٹراما سینٹر کےمرکزی گیٹ پر ہوا۔
یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے رحمت علی شہید
شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل جہانگیر کا تعلق اعجاز آباد مریالی جب کہ دوسرے کا انعام کورائی سے ہے، دونوں کا تعلق ایف آرپی سے ہے، واردات کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری جانب جب ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتا ل منتقل کیا تو اس کے مرکزی دروازے پر بم دھماکہ ہوا جس میں 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے جنہیں بعد ازاں سی ایم ایچ بھجوا دیا گیا۔
بی ڈی ایس کے مطابق اسپتال کے گیٹ پر ہونے والا آئی ای ڈی دھماکہ تھا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں 7 سے8 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی ایس پی افتخار شاہ کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور خدشہ ہے کہ خودکش حملہ آور خاتون تھی۔