دنیا

امریکی وزارت دفاع نے سیکڑوں فوجی سعودی عرب روانہ کرنے کا حکم دیدیا

امریکی وزارت دفاع نے سیکڑوں امریکی فوجی سعودی عرب روانہ کرنے کا حکم دیدیا ہے امریکی فوجی ریاض کے قریب شہزادہ سلطان ہوائی اڈے پر تعینات کئے جائیں گے۔ ادھر سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے سرزمین وحی پر امریکی فوجیوں کے تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ ملےگا اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 امریکی فوجی سعودی عرب میں تعینات کئے جائیں گے۔ عرب ذرائع ابلاغ سعودی عرب کے بادشاہ کے اس اقدام کو حرمین شریفین کی آشکارا توہین قراردے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button