دنیا

امریکی عوام ٹرمپ کی بات کو سنجیدہ نہ لیں: امریکی کانگریس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان پر امریکی کانگریس خواتین نے کہا ہے کہ یہ صدر ٹرمپ کی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔

واشنگٹن میں کانگریس خواتین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا بیان تارکین وطن، ہیلتھ کیئر اور ٹیکس کے حوالے سے ان کی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ خواتین اراکین کانگریس نے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ صدر ٹرمپ کی بات کو سنجیدہ نہ لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے اپنے ایک ٹویٹ میں غیر سفید فام کانگریس خواتین کو امریکا چھوڑنے کا پیغام دیا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button