پاکستان کی اہم خبریں

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ایران سے تیل لیکر ادائیگی گندم، چاول، پھل کی صورت میں کی جائے، لیاقت بلوچ

انہوں نے کہا کہ احساس اور صحت پروگرام ناکارہ ہیں اس رقم کو وسائل بڑھانے کا ذریعہ بنایا جائے، مڈل ایسٹ اور ایران سے تیل لینے کیلئے ادائیگی گندم، چاول، پھل، سبزیوں کی صورت میں کرنے کے معاہدے کیے جائیں

شیعت نیوز: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے کارکنان کی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی بجٹ آئی ایم ایف کے ایجنڈے، شرائط اور ہدایات کی تشریح ہے۔ پاکستان کو اقتصادی اعتبار سے مفلوج کرنا اور 22 کروڑ عوام کا خون چوسنا ہی عالمی استعماری مالیاتی اداروں کا ہدف ہے۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور غربت مسلط کرنیوالے اداروں سے نجات کیلئے خود انحصاری اور قومی و انسانی وسائل پر انحصار کیا جائے۔ خرچ کم اور ریونیو بڑھایا جائے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران سے قبل کوئٹہ میں دہشتگردی کا سانحہ معنی خیز ہے،لیاقت بلوچ

انہوں نے تجویز دی کہ سود کی لعنت ختم ہو جائے تو زکوٰۃ کے نفاذ سے قومی آمدن میں فوری و دگنا اضافہ ہوگا۔ عوام کا اعتماد بڑھنے سے معاشی استحکام آئے گا۔ برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالر رکھا جائے اور اس مقصد کیلئے صنعت، زراعت اور کاٹیج انڈسٹری کو خاص سہولت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ احساس اور صحت پروگرام ناکارہ ہیں اس رقم کو وسائل بڑھانے کا ذریعہ بنایا جائے، مڈل ایسٹ اور ایران سے تیل لینے کیلئے ادائیگی گندم، چاول، پھل، سبزیوں کی صورت میں کرنے کے معاہدے کیے جائیں۔ کپاس، آم، کینو مالٹا کی پیدوار بڑھانے کے اقدامات ہوں یہی بیرونی غلامی سے نجات کا راستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button