اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امریکا اور نیٹو کی اس خطے میں موجودگی کو ختم کرنے کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا، سینیٹر رحمٰن ملک

مسلم ممالک کے مابین اختلافات کے خاتمے کے لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہئے

شیعت نیوز: سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ پورے یروشلم پر اسرائیل کا قبضہ، شام کے علاقے جولان پر اسرائیلی قبضہ، لبنان کے بعض علاقوں پر قبضہ، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی بستیاں بسائی جا رہی ہیں، جو سب غیر قانونی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے امن کے لئے مسلمان اور عرب ممالک کو مکالمہ کرکے میکنزم تیار کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قومی کانفرنس بعنوان ’’خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان کا کردار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:ہماری ساری کوشش خطے میں امن کیلئے ہے، رواں سال روسی صدر پاکستان آئیں گے،نعیم الحق

انہوں نے مزیدکہاکہ امریکا اور نیٹو کی اس خطے میں فوجی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا، جب تک امت مسلمہ متحد نہیں ہوگی، بیرونی جارحیت ہوتی رہے گی۔ مسلم ممالک کے مابین اختلافات کے خاتمے کے لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ افغانستان اور ایران محفوظ پاکستان کے لئے ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button