پاکستان

امریکہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے ، صاحبزادہ حامد رضا

ان کا کہنا تھا کہ نیب حکومت اور اپوزیشن سے یکساں سلوک یقینی بنائے۔ عالمی حالات پاکستان کی فیور میں نہیں۔ عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں۔ بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اندرونی اتحاد ناگزیر ہے۔

شیعت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مایوس کن کارکردگی کے باوجود حکومت کے خاتمے کے حق میں نہیں۔ اپوزیشن وزیراعظم کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہ دے۔ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

حکمران تکبر چھوڑ کر اپوزیشن کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کا ماحول بنائیں۔ دس ماہ کی حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے۔ معاشی بحران ختم نہ ہوا تو ملکی سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی۔ قبل از وقت حکومتوں کے خاتمے کی روایت ختم ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ایران امریکہ کشیدگی عالمی امن کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ امریکہ ایران کے خلاف جارحیت سے باز رہے، حکومت اور اپوزیشن سیاسی اختلاف کو پانی پت کی جنگ نہ بنائے۔ وزیراعظم کے جارحانہ رویہ سے ملک میں سیاسی تصادم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کی میثاق معیشت کی پیشکش سے فائدہ نہ اٹھا کر حماقت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف سیاسی راہنماوں سے ملاقاتوں نے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملک کسی احتجاجی تحریک کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سیاسی تنازعات کو مزاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:پاکستان کو امریکہ کی بجائے ہمسایہ اسلامی ملک کا ساتھ دینا چاہئے،صاحبزادہ حامد رضا

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو ذاتی اور جماعتی نہیں قومی مفاد کا خیال کرنا چاہئے۔ عوامی مسائل کے حل اور معاشی بحران کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ جانبدارانہ احتساب کی شکایت دور ہونی چاہئے۔ احتساب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنے کا سلسلہ روکا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب حکومت اور اپوزیشن سے یکساں سلوک یقینی بنائے۔ عالمی حالات پاکستان کی فیور میں نہیں۔ عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں۔ بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اندرونی اتحاد ناگزیر ہے۔

وزیراعظم کو اپنے منصب کا خیال کرتے ہوئے جارحانہ زبان کے استعمال سے گریز کرنا ہو گا۔ سیاسی محاذ آرائی سے ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ حکومت اور اپوزیشن جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں۔ حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں۔ اپوزیشن عوام کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پر دباو بڑھانے کی پالیسی اختیار کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button