مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قوم عربوں اور اسرائیل کےدرمیان دوستی کے ڈھونگ قبول نہیں کرے گی۔ حماس رہنما

شیعت نیوز : سابق فلسطینی وزیر اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سینیر رہنما وصفی قبھا نے کہا ہے کہ عربوں اور اسرائیل فلسطینی قوم کو باہمی تعلقات کے لیے پل بنانے کی کوشش کررہے ہیں مگر فلسطینیوں کو عربوں اور اسرائیلیوں کے درمیان پل نہیں بننے دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کی میزبانی میں ہونے والی نام نہاد مشرق وسطیٰ اقتصادی خوش حالی کانفرنس کے تناظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحرین کانفرنس قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔ اس کا مقصد فلسطینی قوم کے حقوق حل کرنا نہیں بلکہ فلسطینیوں کے اصل مطالبات اور دیرینہ حقوق کی نفی کرنا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :صدی معاملہ مسلمانوں کی عزت اور عظمت کو فروخت کرنے کا معاملہ ہے۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم آزادی کےحصول تک مزاحمت اور قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ فلسطینی قوم کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ فلسطینی قوم عربوں اور اسرائیلیوں کےدرمیان دوستی کے ڈھونگ قبول نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ منامہ میں امن برائے معیشت کے عنوان سے ایک نام نہاد ورکشاپ جاری ہے جس میں مختلف عرب اور خلیجی ممالک شرکت کررہے ہیں۔

فلسطینی قوم نے مجموعی طورپر منامہ کانفرنس کو ایک گھناؤنی چال اور سازش قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

یہ کانفرنس امریکا کے مطالبے پربلائی گئی ہے جس میں فلسطینیوں ، مصر، اردن اور لبنان کے لیے مجموعی طورپر 50 ارب ڈالر کی رقم جمع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button