اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم رہنما اسدعباس شاہ حکومت پنجاب کے فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر، نوٹیفکیشن جاری

سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور نےاسدعباس شاہ کی بحیثیت فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

شیعت نیوز: حکومتِ پنجاب نے سید اسد عباس شاہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر کردیا۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذہبی رواداری کے قیام کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس شاہ کو پنجاب حکومت کا فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:قومی وملی مفادات کے تحفظ کیلئے ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان اعلیٰ سطحی مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا قیام

سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور نےاسدعباس شاہ کی بحیثیت فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسد عباس نقوی مجلس وحدت مسلمین میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں جبکہ قومی امن کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button