اہم ترین خبریںیمن

یمن، سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ میں بمباری کرکے مسجد کو شہید کردیا

شیعت نیوز : مسلمان ہونے کے دعویدار سعودی عرب اور عرب امارات کی اتحادی افواج کی بمباری و جارحیت سے یمن میں مسجد اور عبادتگاہیں بھی محفوظ نہ رہ سکیں۔

یمن میں سعودی اتحادی افواج نے بدھ کے روز الحدیدہ شہر میں مساجد اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھاجس اس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی اتحادی افواج نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ میں ایک مسجد اور شہریوں کے گھروں پر گولہ باری کی جس کے نتیجےمیں ایک یمنی شہری جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/saudi-barbaryat-yeman-jang/”]

مقامی ذرائع کے مطابقسعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ شہر کے علاقے المنظر کی سب سے بڑی مسجد ’’مسجد الہدی‘‘ کو شدید بم باری کا نشانہ بنایا۔سعودی فورسز کی جانب سے داغے گئے توپ کے گولوں نے مسجد کو براہ راست نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اورعرب امارات نے امریکہ و دیگر ممالک کی پشت پناہی پر گزشتہ 5 سال سے یمن پر بمباری اور جارحیت شروع کررکھی ہے، جس میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سعودی جارح افواج ہسپتالوں، سکولوں، مساجد سمیت دیگر مقدس مقامات کو بھی اپنی بے دریغ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button