اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی ایما پر وزیراعظم پر توہین صحابہ کا جھوٹا الزام، فضل الرحمان اور بلاول بھٹو آمنے سامنے

شیعت نیوز : سعودی عرب کی ایما پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر توہین صحابہ کے جھوٹے الزام کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو آمنے سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں دو مواقع پر مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو آمنے سامنے آگئے، مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ عمران خان نے صحابہ کرام کی توہین کی ہے اس کا ذکر مشترکہ اعلامیہ کا حصہ بنایا جائے جس پر بلاول زرداری نے کھل کر مخالفت کی۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/ssp-support-nawaz-against-ik/”]

بلاول نے واضح موقف اپنایا کہ مذہب کا کارڈ کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، قمر زمان نے لقمہ دیا کہ یہ تو تحریک لبیک والی بات ہو گئی، اس پر مولانا عبدالغفور حیدری بیچ میں بول پڑے اور کہا کہ آپ نے ہمیں تحریک لبیک سے کیسے جوڑا؟، یوں مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی اس موضوع پر 45 منٹ تک تکرار جاری رہی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران جنگ احد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ کے دوران پہاڑی پر کھڑے افراد نے رسول اللہﷺ کی نافرمانی کرتے ہوئے پہاڑی چھوڑ دی تھی۔اس بات کا ذکر قرآن مجید سمیت اہل سنت کی معتبر ترین کتب میں بھی موجود ہے لیکن سعودی عرب کی جانب سے ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو ملک میں انارکی پھیلانے کے دیے گئے ٹاسک پر عمل کرنے کیلیے انہوں نے اسے مذہبی رنگ دے کر سادہ لوح پاکستانیوںکے جذبات بھڑکانے کا کام شروع کیا تھا جسے پاکستان کے سنی شیعہ مسلمانوں نے مل کر ناکام بنادیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button