اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کا بڑا اعلان، سعودی عرب میں کھلبلی مچادی

شیعت نیوز : یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ السریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج جلد ہی اپنے جدید بیلسٹک میزائل اور نئے ڈرون طیارے متعارف کروانے جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ السریع نےخبرنگاروں سےملاقات کے دوران اس بات کا اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج جلد ہی اپنے جدید بیلسٹک میزائل اور نئے ڈرون طیارے متعارف کروانے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے یمنی اسلحے کی آمد یمن کی فوجی تاریخ میں ایک نیا انقلاب ہوگا،یہ نیا اسلحہ نہ صرف اپنی تمام ترآزمائشوں میں کامیاب رہا ہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی پر بھی مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہتی ہے تاکہ ملک پر کسی بیرونی طاقت کو جارحیت مسلط کرنے اور محاصرہ کرنے کی جرات نہ ہوسکے جبکہ اپنے قومی و ملکی دفاع کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنا نہ صرف مکمل طور پر قانونی ہے بلکہ ہمارا اولین حق بھی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے امریکی و سعودی فوجی اتحاد کے خلاف میدان کارزار میں لڑنے والی یمنی افواج کو خراج عقیدت پیش کیا اور ساتھ ہی دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والے اپنے ملکی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد نےامریکی گرین سگنل پر 2015ء سے غریب ترین مسلم عرب ملک یمن پر بمباری و جارحیت شروع کررکھی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں بیگناہ یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی افواج اور عوامی رضاکار فورس انصاراللہ کی جانب سے جارح سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں اور ہوائی اڈوں پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں نے جارح سعودی عرب اور اس کی اتحادی افواج کی ناک میں دم کر رکھا ہے جبکہ سعودی عرب تاحال ان حملوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے اور یمنی فوج کے اس اعلان کے بعد سعودی افواج کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button