دنیا

دہلی میں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ ہندوستان کے خلاف مظاہرہ

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ہزاروں افراد نے ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ ہندوستان کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

ہندوستانی مظاہرین نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کے خلاف استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کرے اور امریکی دباؤ میں نہ آئے۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک ارون کمار نے ایسوسی ایٹڈر پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ایران سے تیل کی خرید کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے اور اس سلسلے میں امریکہ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انھوں نے ونزوئلا ، کیوبا اور ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button