ایران

ایران کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ مزید امریکی ڈرون گرا سکتا ہے۔ ایڈمرل حسین خانزادی

شیعت نیوز : ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج مزید امریکی ڈرون طیارے گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایران نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر امریکی ڈرون مار گرایا تھا، جس کے ردعمل میں امریکا نے ایران پر حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے امریکا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ مزید امریکی ڈرون گرا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران جارحیت کا ردعمل بھرپور اور سخت انداز میں دے گا جس سے دشمن بھی واقف ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :یہ امریکا ہے جو ایران کوجنگ کیلئے بھڑکا رہا ہے، مہاتیر محمد

ایران نے پانچ روز قبل آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرایا تھا، اس حوالے سے کمانڈر پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے پر جنگ کے لیے تیار ہیں۔امریکا نے بھی ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈرون ایرانی نہیں، بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں امریکا سے شدید تنازعے کے پیش نظر ایرانی صدر نے واضح کیا تھاکہ امریکا سے فوجی سطح پر کسی قسم کی جنگ نہیں ہوگی، امریکا کا مقصد معاشی جنگ کے ذریعے ایران کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا سمجھتا تھا کہ وہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیگا لیکن اس نے دیکھ لیا کہ ایرانی قوم اس کے سامنے کھڑی ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button