سعودی عرب

باپ کے سامنے کالے کرتوت بیان کرنے پر بن سلمان نے اپنے قریبی دوست کو گرفتار کرلیا

سعودی عرب میں معتقلی الرای نامی سرگرم سیاسی تنظیم نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ کہ بن حثلین نے ملک کی صورتحال اور ولیعہد بن سلمان کے اقدامات کے بارے میں ایک خفیہ خط میں سعودی فرمانروا کو نصیحت کی تھی-

ان کے اسی خط کی وجہ سے انہیں گرفتار کر لیا گیا- دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل معروف سعودی دانشور اور محقوق شیخ حسن المالکی کو نامعلوم الزامات کے تحت پھانسی کی سزا دینا چاہتے ہیں-

اس سے پہلے بھی بعض ذرائع نے خبر دی تھی کہ سعودی حکومت، ملک کے تین علما سلمان العودہ، عوض القرنی اور علی العمری کو پھانسی دینے والی ہے- اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد مغربی ملکوں میں مقیم اسّی علما نے سعودی حکومت کو خط لکھ کر سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات پر تنقید کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button