مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قوم سینچری ڈیل ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: حماس رہنما

شیعت نیوز: حماس رہنما نے کہا ہے کہ سینچری ڈیل کی امریکی ۔ اسرائیلی سازش کا انجام ناکامی ہے۔ حماس پوری فلسطینی قوم سینچری ڈیل کو ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کی تمام تر کوششیں فلسطینی قوم کے حقوق کو دبانے کی سازشوں کاحصہ ہیں۔ حماس ان تمام کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینچری ڈیل میں نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ پوری مسلم امہ اور عرب اقوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اگر فلسطینی مزاحمت اور حق واپسی مظاہرے نہ ہوتے تو دشمن نے عرب دارالحکومتوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا تھا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :فلسطین کے بارے میں ہونے والی منامہ کانفرنس ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔ صائب عریقات

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز ہزار ہا فلسطینیوں نے حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی غزہ ریلیوں میں شرکت کر کے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات پر قائم ودائم رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسماعیل رضوان کا کہنا تھا کہ فلسطین ایک مبارک اور مقدس سرزمین ہے جسے نہ فروخت کیا جاسکتا ہے اور نہ اس اس پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔

حماس رہنما نے بحرین کی میزبانی میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں عرب ممالک کی شرکت کو فلسطینیوں کے خلاف سازشوں کا حصہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button