مشرق وسطی

شامی فورسز نے حماہ میں 25 داعشی دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا

شیعت نیوز: شام کے صوبہ حماہ میں شامی فوج کی کارروائی کے دوران 25 داعشی دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حماہ کے شمالی حصہ میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 25 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے اسرائیلی ڈرون تباہ کردیا

شامی فورسز نے اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی متعدد گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شام پر یلغار کے ساتھ شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا لیکن شامی فوج، عوام اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کے تعاون منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مبصرین کے مشوروں سے شام میں داعش کی کمر توڑ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی یا تو شکست کھا چکے ہیں یا نابودی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button