اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان انتخابات،شیعہ علماءکونسل کا ایم ڈبلیوایم کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

علامہ مرزاعلی نے کہاکہ ہم اتحاد کے منکر نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی عمل کو بغیر کسی اختلافات کے آگے بڑھایا جائے

شیعت نیوز: اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری علامہ شیخ مرزاعلی نےایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہاہے کہ ہم آج بھی اتحاد و وحدت کے داعی ہیں، اس کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن بھی کھلا ہے، انتخابی اتحاد بھی ہوسکتا ہے، لیکن اس طرح کے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ایک ماحول میسر آنا ضروری ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:سیاسی اتحاد کیلئے اسلامی تحریک کی ترجیح دینی جماعتیں ہیں،علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہاکہ2015ء کے الیکشن میں بھی مقامی سطح پر کوششیں کی گئیں اور ہم نے اس طرح کی تمام کوششیں کو سراہا اور ساتھ دیا، تاکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے،سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں ، سیاسی عمل کا حصہ بنیں، اور مشکلات پر قابو پایا جاسکے، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

علامہ مرزاعلی نے کہاکہ ہم اتحاد کے منکر نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی عمل کو بغیر کسی اختلافات کے آگے بڑھایا جائے، بدقسمتی سے یہ کامیاب نہ ہوسکا، اب ان شاء اللہ آئندہ کیلئے سوچ رہے ہیں اور مذہبی جماعتوں بشمول اسلامی تحریک، ایم ڈبلیو ایم کے اتحاد کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button