مقبوضہ فلسطین

مسجد اقصیٰ اور القدس ہمیشہ مسلمانوں کے تھے، دل وجان سے فدا ہوتے رہیں گے: اسماعیل ھنیہ

شیعت نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت’’ حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس ہمیشہ عالم اسلام کی ملکیت رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی ۔ امریکی گٹھ جوڑ، صیہونیت سے دوستی اور دشمن کے ساتھ مراسم کرنے سے القدس اور اس کے تشخص کو ہرگز تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

غزہ میں منعقدہ ’’مساجد ہمارے قلعے ہیں‘‘ کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور القدس ہمیشہ مسلمانوں کے تھے اورمسلمانوں کے ہی رہے ہیں۔ ہمارا نعرہ ہے کہ لاشرقیہ، لاغربیہ، اسلامیہ اسلامیہ اور ہم اپنے اس نعرے پردل وجان سے عمل کرتے اور فدا ہوتے رہیںگے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :فلسطین کے بارے میں ہونے والی منامہ کانفرنس ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔ صائب عریقات

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ القدس نہ تو مشرقیوں کے لیے نہ مغربیوں کے لیے ہے۔ نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی اس کی انتظامیہ، نہ امریکی صیہونی گٹھ جوڑ، نہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی، نہ دشمن کے ساتھ دوستی اور نہ القدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی القدس کے اسلامی تشخص کو تبدیل کرسکتی ہے۔ صدی کی ڈیل ہو یا صدی کاطمانچہ ہو اور نہ ہی کوئی اور حربہ فلسطینیوں اور مسلمانوں کو ان کے القدس اور الاقصیٰ سے محروم کر سکتا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ المبارک جسے اللہ نے مسلمانوں کا پہلا قبلہ بنا کرعزت بخشی، یہ مسجد بیت المقدس اور اطراف کے فلسطینیوں کے لیے مرجع خلائق ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button