اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم وہابی تنظیم تحریک طالبان پاکستان (جنگریز گروپ) کا دہشتگرد گرفتار، دوسری کارروائی میں مارٹر گولے برآمد

ملزم کا تعلق کالعدم وہابی تنظیم تحریک طالبان پاکستان (جنگریز گروپ)سے ہے۔ ملزم کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

شیعت نیوز: پشاور میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے جنرل بس سٹینڈ میں کارروائی کرتے ہوئےملک دشمن کالعدم وہابی تنظیم تحریک طالبان پاکستان (جنگریز گروپ)سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کی گئی تھی۔

دوسری کارروائی میں پولیس اور حساس ادارے نے بھاری تعداد میں مارٹر گولے برآمد کرلئے جنہیں دہشت گردی کی غرض سے چھپایا گیا تھا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع پر جنرل بس سٹینڈ پشاور میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ زیر حراست ملزم ساجد 2008ء میں متنی کے علاقے میں پولیس پر حملے میں ملوث تھا۔ حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:تکفیری وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کی بارودی سرنگ کا دھماکہ، سکیورٹی اہلکار شہید

ملزم کا تعلق کالعدم وہابی تنظیم تحریک طالبان پاکستان (جنگریز گروپ)سے ہے۔ ملزم کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری کارروائی میں پشاور کے نواحی علاقے متنی میں گشن گڑھ روڈ پر حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 29 مارٹر گولے برآمد کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق مارٹرگولے دہشت گردی کی غرض سے چھپائے گئے تھے۔ پولیس نے مارٹر گولے تحویل میں لیتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button