دنیا

خاشقجی قتل میں محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت مل گئے، اقوام متحدہ

شیعت نیوز : اقوام متحدہ کی ماہر تفتیش اگنیز کالامارڈ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کے قابل گرفت ثبوت مل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی تفتیشی افسر اگنیز کالامارڈ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کے قابل گرفت ثبوت ملے ہیں۔

اگنیز کالامارڈ نےکہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

استنبول میں سعودی سفارتخانے میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر اگنیز کالا مارڈ نے اپنی 101 صفحات کی رپورٹ میں درخواست کی ہے کہ اس معاملے میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی خلاف ’’فا لو اپ‘‘ کرمنل تحقیقات کروائی جائیں۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے دارلخلافہ استنبول میں وقائم سعودی سفارتخانے میں سفاکانہ ظریقے سے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں اس قتل کا ذمہ دار سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو قرار دیا گیا تھا کیونکہ جمال خاشقجی محمد بن سلمان کے بڑے ناقدین میں شمار ہوتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button