اہم ترین خبریںدنیا

امریکہ افغانستان سے مکمل انخلا پر رضا مند ہوگیا، طالبان کا دعویٰ

اس حوالے سے سہیل سلیم نے کہا کہ نہ صرف مکمل انخلا بلکہ امریکہ نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گا

شیعت نیوز: قطر میں ایک طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ افغانستان سے مکمل انخلا پر رضامند ہو گیا ہے۔ طالبان کے ایک نمائندے کے ترجمان نے بتایا کہ امریکہ افغانستان سے مکمل انخلا پر رضا مند ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے سہیل سلیم نے کہا کہ نہ صرف مکمل انخلا بلکہ امریکہ نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گا۔امریکہ کی طرف سے کیا جانے والا وعدہ ایک اچھی پیش رفت ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:طالبان کا سعودی عرب پر عدم اعتماد کا اظہار، مذاکرات کامقام تبدیل کرنے کا مطالبہ

لیکن دوسری جانب افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوبٹلر نے اس بیان کی تردید کر دی ہے۔ انہوں نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جب تک کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوجاتا کوئی بھی بات حتمی نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button