سعودی عرب

سعودی عرب اور امریکی ایئر فورس کی بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی فضائی مشقیں

شیعت نیوز: سعودی فضائیہ اور امریکی فضائیہ نے بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی مشقیں کیں اس دوران فضا سے فضا میں مار کرنے والے طیاروں کی معاونت بھی شامل رہی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کی فضائیہ نے بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی فضائی مشقیں کی جن میں امریکی ایف-15 ایگل فائٹر جیٹ طیاروں اور سعودی ایئر فورس کے طیاروں نے حصہ لیا۔

مشقوں میں حصہ لینے والے امریکی اور فضائی طیاروں کی حفاظت کے لیے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے جنگی طیارے بھی چاک وچوبند کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر نگرانی کرتے رہے۔ مشترکہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ایران کو دھمکی دینا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق امریکہ، سعودی عرب اور امارات خطے میں جنگ کو شعلہ ور کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں، سعودی عرب اور امریکہ کی ایران کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

واضح رہے کہ امریکہ نے ایرانو فوبیا کی سازش کے تحت بعض عرب ملکوں کو زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کے مقصد سے فائٹر طیاروں سے لیس امریکی بحری بیڑا ابراہام لنکن کو بحیرہ عمان میں تعینات کردیا جب کہ قطر میں امریکی فوجی بیس پر بھی جدید جنگی طیارے بھیجوادیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button