آل سعود کا سیاہ کارنامہ ، سرزمین وحی سعودی عرب پرفحاشی کے اڈے کا افتتاح
حال ہی میں جدہ میں آل سعود نے ایک اور سیاہ کارنامہ انجام دیا ہے جس سے پوری امت مسلمہ کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

شیعت نیوز: خادمین حرمین ہونے کے دعویدار آل سعود کا ایک اور سیاہ کارنامہ ، سرزمین کعبۃاللہ سعودی عرب میں فحاشی کے اڈے (نائٹ کلب) کا افتتاح کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سلطنت آل سعود کے چشم و چراغ محمد بن سلمان کے سعودی ولیعہد بننے کے بعد سے پورے ملک میں اصلاحات کے نام پر غیر شرعی اور غیر اخلاقی کاموں کا آغاز کیا گیاجو اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہیں۔
حال ہی میں جدہ میں آل سعود نے ایک اور سیاہ کارنامہ انجام دیا ہے جس سے پوری امت مسلمہ کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔
جدہ میں ایک فحاشی کے اڈے ( نائٹ کلب ) کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں بے راہ روی سمیت جنسی برائیوں کی تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
[contentcards url=”https://shiite.news/ur/pakistan-ka-sunni-prime-minister-toheen-sahaba-ka-mulzim/” target=”_blank”]افسوس ناک بات یہ ہے کہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار آل سعود نے جدہ میں 13 جون کو کھلنے والے اس نائٹ کلب کو ’’حلال کلب‘‘ کا نام دیاہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نائٹ کلب کھولے جانے کی افتتاحی تقریب میں امریکی گلوکار اور ریپر نی یو نے بھی پرفارمنس کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ نائٹ کلب میں لوگ موسیقی پر رقص کر رہے ہیں اور تقریب میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی دکھائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک نائٹ شو کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں خصوصی طور پر بلائی گئی امریکی فحاشہ و گلوکارہ نے بھی لائیو پرفارم کیا تھا۔