سعودی عرب

سعودی عرب نے ایسٹر حملوں ميں ملوث 5 تکفیری دہشت گردوں کو سری لنکا کے حوالے کردیا

سعودی عرب نے ایسٹر تہوار پر چرچ حملوں میں ملوث داعش دہشت گرد تنظیم سے منسلک 5 وہابی دہشت گردوں کو سری لنکا کے حوالے کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کی پولیس نے چرچ حملوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے 5 وہابی دہشت گردوں کی سعودی عرب سے حوالگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان وہابی دہشت گردوں میں داعش سے منسلک وہابی تنظیم نیشنل توحید کا سینئر رہنما محمد ملہان بھی شامل ہے۔سعودی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ان دہشت گردوں کو سری لنکا کی نشاندہی پر دبئی سے حراست میں لیا گیا تھا، اس کے بعد ان کو جدہ لایا گیا جہاں ضروری قانونی کارروائی کے وہابی دہشت گردوں کو کولمبو بھیج دیا گیا۔

گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم سری لنکا پولیس نے داعش سے منسلک وہابی تنظیم نیشنل توحید کے سینئر رہنما محمد مِلہان کی حوالگی کی تصدیق کی ہے جو گزشتہ برس نومبر میں 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے 6 چرچوں میں تقاریب اور تہوار میں شرکت کرنے والوں پر داعش دہشت گردوں کے خود کش حملوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button